پاکستان
Time 25 نومبر ، 2022

سیلاب سے متاثرہ کوٹری سےلاڑکانہ جانے والا ریلوے ٹریک 3 ماہ بعد بھی غیر فعال

سیلاب سے سیہون کی یوسی بوبک، اراضی اور بھان کے مقامات پر ریلوے ٹریک متاثر ہے: ریلوے حکام/ فائل فوٹو
سیلاب سے سیہون کی یوسی بوبک، اراضی اور بھان کے مقامات پر ریلوے ٹریک متاثر ہے: ریلوے حکام/ فائل فوٹو

سیلاب سے متاثرہ کوٹری سےلاڑکانہ جانے والا ریلوے ٹریک 3 ماہ بعد بھی بحال نہیں کیا جاسکا۔

ریلوے حکام کے مطابق  ٹریک متاثر ہونے کے باعث 3 ماہ سے بولان میل مسافر ٹرین کی سروس معطل ہے جب کہ سیلاب سے سیہون کی یوسی بوبک، اراضی اور بھان کے مقامات پر ریلوے ٹریک متاثر ہے۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ سیلابی پانی کی نکاسی کیلئے ریلوے ٹریک کو  سیہون سے دادو کے درمیان تین مختلف مقامات پرکٹ لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین کی آمدورفت غیر فعال ہے تاہم ریلوے ٹریک کی بحالی کا مرمتی کام جاری ہے۔

مزید خبریں :