Time 06 ستمبر ، 2022
پاکستان

راجن پور ریلوے ٹریک 22 روز بعد بھی غیر فعال، پشاور سےکراچی ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کئی علاقوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، جس سے علاقے میں وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے: متاثرین/فوٹو: فائل
کئی علاقوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، جس سے علاقے میں وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے: متاثرین/فوٹو: فائل 

ضلع  راجن پور کے شہر فاضل پور کا ریلوےٹریک 22 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا۔

سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک کا 2 سو میٹر حصہ بہہ گیا تھا جو کہ 22 روز گزرنے کے باوجود بھی بحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

 دوسری جانب پشاور سےکراچی ٹرینوں کی آمدورفت معطل  ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر راجن پور  کی تحصیل روجھان کے  متاثرین کا کہنا ہے کہ  کئی علاقوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، جس سے  علاقے میں وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید خبریں :