Time 25 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

حنا الطاف نے آغا سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

اب میں اپنی زندگی کو ایک مکمل زندگی مانتا ہوں جس سے میں مطمئن ہوں: آغا علی کی گفتگو/فوٹوفائل
اب میں اپنی زندگی کو ایک مکمل زندگی مانتا ہوں جس سے میں مطمئن ہوں: آغا علی کی گفتگو/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ آغا کی سب سے بڑی خوبی جو میں نے نوٹ کی وہ ان کا بے حد وفادار ہونا ہے اور وفاداری وہی چیز ہے جس پر میں زندگی میں کمپرومائز نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ آغا کا اپنی والدہ سے جو تعلق تھا اس نے بھی مجھے خاص طور پر متوجہ کیا کیوں کہ آغا اپنی فیملی پر کسی کو اہمیت نہیں دیتے۔

دوران شو میزبان احسن خان نے آغا سے بھی یہی سوال کیا کہ انہیں حنا میں کیا چیز اچھی لگتی ہے؟

اس پر آغا کا کہنا تھا کہ حنا نے جو وفاداری کی بات کی یہی چیز حنا میں بھی پائی جاتی ہے، دوسرا یہ کہ حنا اپنے کام اور خاندان دونوں میں توازن رکھنا جانتی ہے، یہ فیملی کو لے کر چلنے والی شخصیت ہے، ان کی  میری امی اور بھائی سے بونڈنگ بہت اچھی ہے۔

اداکار  نے مزید کہا کہ کراچی میں شادی سے قبل میری لائف بہت بکھری ہوئی سی تھی لاہور میں اگرچہ لائف میں توازن تھا کیوں کہ وہاں والدہ موجود ہیں  لیکن حنا نے آکر کراچی کی زندگی میں بھی توازن قائم کیا اب میں اپنی زندگی کو ایک مکمل زندگی مانتا ہوں جس سے مطمئن ہوں۔

مزید خبریں :