پاکستان
Time 25 نومبر ، 2022

امریکی سفارتخانے کی نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کو مبارکباد

پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈرشپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں: امریکی سفارتخانہ/فوٹوفائل
پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈرشپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں: امریکی سفارتخانہ/فوٹوفائل

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے آرمی چیف کے لیے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ناموں کی منظوری دی گئی تھی۔

بعد ازاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی دونوں ناموں کی باقاعدہ منظوری دیدی تھی جس کے بعد آج دونوں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈرشپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، گورننس اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں :