Time 25 نومبر ، 2022
پاکستان

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے— فوٹو: فائل
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے— فوٹو: فائل

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو اگلے سال اپریل میں ریٹائر ہونا تھا اور 27 نومبر کے بعد سینیئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا دوسرا نمبر ہوتا۔

انہوں نے 1987 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے 41 ویں بلوچ رجمنٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے پرسنل سیکرٹری بھی رہے، وہ راولپنڈی کے کور کمانڈر بھی رہے ہیں اور ابھی چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔

وہ 12 ویں ڈویژن مری اور انفینٹری اسکول کوئٹہ کے کمانڈر بھی رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوم اور ادارہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرے گا، انہوں نے لائن آف کنٹرول، وزیرستان، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں خدمات سرانجام دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوانئٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا جبکہ ‏سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔

مزید خبریں :