کاروبار
Time 25 نومبر ، 2022

وزیرخزانہ نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی قیاس آرائیوں کو پھر مسترد کردیا

بلوم برگ نے پاکستان کے ڈیفالٹ کا رسک ایک سال میں 10فیصد قرار دیا ہے: اسحاق ڈار— فوٹو: فائل
بلوم برگ نے پاکستان کے ڈیفالٹ کا رسک ایک سال میں 10فیصد قرار دیا ہے: اسحاق ڈار— فوٹو: فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی قیاس آرائیوں کو پھر مسترد کردیا۔

سوشل میڈیا پر  جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک مقامی بےاصول سیاستدان نے چند دن  پہلے پاکستان کے ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد  قرار دیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان انشااللہ مالی ذمہ داریوں کے وعدے بر وقت پورے کرے گا، بلوم برگ نے پاکستان کے ڈیفالٹ کا رسک ایک سال میں 10فیصد قرار دیا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ انور ابراہیم کو ملائشیا کا وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد، پاکستان ملائشیا کے ساتھ مستقبل میں گہرے رشتے استوار رکھے گا۔

مزید خبریں :