پاکستان
Time 26 نومبر ، 2022

لاہور میں طلبا یونین کی بحالی کیلئے پروگریسو اسٹوڈنٹس کی احتجاجی ریلی

فوٹو: پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو فیس بک
فوٹو: پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو فیس بک

لاہور میں پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو نے طلبا یونین کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک  نکالی گئی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروگریسو  اسٹوڈنٹس کلیکٹو کے مرکزی صدرقیصر جاوید نے  کہا کہ ہر سال احتجاجی ریلی پر اپوزیشن آکر دلاسے دیتی ہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد کوئی خیال نہیں کرتا۔

ریلی سے اپنے خطاب میں انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب کا کہنا تھا کہ طلبا کو ان کے حقوق ضرور ملنے چاہییں، آج یہاں ان طلبا سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہوں۔

ریلی میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اورطالبات نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونینز کی بحالی کے ساتھ ساتھ کیمپس میں ہراسگی کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :