Time 27 نومبر ، 2022
پاکستان

ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیلئے اجلاس بلالیا

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا— فوٹو:فائل
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا— فوٹو:فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر  حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور ہوگا اور وزیراعلیٰ کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

 اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، وہ اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، استعفے دیے تو شہبازشریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

مزید خبریں :