پاکستان
05 دسمبر ، 2012

کرپشن میں ترقی: پاکستان بدعنوان ترین ملکوں میں 33 ویں فائز

 کرپشن میں ترقی: پاکستان بدعنوان ترین ملکوں میں 33 ویں فائز

کراچی … ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر ایڈووکیٹ نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2011 میں کرپٹ ترین ملکوں میں پاکستان کا نمبر 42 واں تھا جو 2012 میں 33 واں ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خود نیب کے چیئرمین نے ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں روزانہ 7 ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے یعنی گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں 15 ہزار ارب روپے بدعنوانی کی نذرہوگئے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک ، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ ایسے ممالک ہیں جہاں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے ، پڑوسی ملک بھارت بھی کرپٹ ملکوں میں 79 ویں نمبر پر ہے۔ سہیل مظفر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپٹ ملکوں کے بارے میں اپناتجزیہ ورلڈ بینک ، آئی ایم ایف ، اور امداد دینے والی اداروں کی رپورٹس اور مختلف سروے رپورٹس کی مدد سے تیار کرتی ہے۔

مزید خبریں :