Geo News
Geo News

Time 28 نومبر ، 2022
پاکستان

فیصل آباد میں 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیصل آباد میں 10 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا شکار بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مقدمے میں زیادتی کی دفعات شامل نہ کرنے پر ورثا اور اہل محلہ نے بائی پاس چوک پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لاپتا ہونے والی بچی کی لاش محلے میں ہی ایک چھت سے ملی تھی متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔