28 نومبر ، 2022
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ انکے ملک کا ہدف دنیا کی سب سے طاقتور جوہری طاقت بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ملک اورعوام کے وقار، خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔
کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ واسانگ -17 (Hwasong-17) بیلیسٹک میزائیل دنیا کا سب سے اہم تزویراتی ہتھیار ہے، جس سے شمالی کوریا کی سب سے مضبوط فوج کے قیام کی صلاحیت ظاہر ہو جاتی ہے۔
کم جونگ ان نے حالیہ میزائل تجربے پر متعدد اہلکاروں اورسائنسدانوں کو ترقی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔