عرفی کی جانب سے چیٹ لیک کرنے پر مصنف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو یہ بتانے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ انسٹاگرام پر اپنا وقت ضائع نہ کریں: چیتن بھگت۔ فوٹو فائل
سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو یہ بتانے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ انسٹاگرام پر اپنا وقت ضائع نہ کریں: چیتن بھگت۔ فوٹو فائل

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کو ان کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنانے والے معروف مصنف چیتن بھگت نے عرفی جاوید کی جانب سے واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز عرفی جاوید کی جانب سے مصنف چیتن بھگت کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا جب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کو میسج کررہے تھے تو ان لڑکیوں کے کپڑوں نے آپ کو بھڑکایا تھا؟ ریپ کلچر کو بڑھاوا دینا بند کر دو، تم جیسے لوگ نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔

اداکارہ نے ماضی میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران بھارتی مصنف کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ ایک بار پھر شیئر کردی۔

اب اس معاملے پر مصنف چیتن بھگت نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لیک ہونے والی چیٹ سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس لڑکی سے بات چیت کا کہا جا رہا ہے میں نے کبھی اس نے بات نہیں کی، یہ ایک جھوٹ اور ایک نان ایشو ہے۔

چیتن بھگت کا مزید کہنا تھا میں نے کبھی کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو یہ بتانے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ انسٹا گرام پر اپنا وقت ضائع مت کریں، اپنی فٹنس اور کیرئیر پر توجہ دیں۔


مزید خبریں :