Time 28 نومبر ، 2022
پاکستان

گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کی رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری قانون کو گٹکے پر پابندی سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت رپورٹ بھی دینے کی ہدایت کی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری قانون کو گٹکے پر پابندی سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت رپورٹ بھی دینے کی ہدایت کی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا اور مین پوری کے کاروبار میں ملوث پولیس افسران  کی رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا اور مین پوری پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ گٹکا مین پوری کے کاروبار میں ملوث کتنے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوئی؟

عدالت نے گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں رپورٹ طلب کرلیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو 6 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سیکرٹری قانون کو گٹکے پر پابندی سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت رپورٹ بھی دینے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :