28 نومبر ، 2022
قومی کرکٹر حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کا نہ ہونا بولنگ یونٹ کےلیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
جیونیوز کو دیے گئے انٹرویو میں حارث رؤف نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، وائٹ اور ریڈبال میں مختلف مائنڈ سیٹ سے بولنگ کرنا پڑتی ہے تاہم وائٹ بال کا تجربہ ہے اور ریڈبال کی بھرپور پریکٹس جاری ہے، ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ دیگر فاسٹ بولرز بھی بہترین اعتماد میں ہیں لیکن شاہین آفریدی کا نہ ہونا بولنگ یونٹ کے لیے نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے۔