پاکستان
Time 28 نومبر ، 2022

نقصِ امن کا خدشہ، بلوچستان کے پانچ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

15 روز تک پانچوں اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے— فوٹو: فائل
15 روز تک پانچوں اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے— فوٹو: فائل

بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، ژوب اور مستونگ میں نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

15 روز تک پانچوں اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے اضلاع قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، ژوب اور مستونگ میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

دفعہ 144 امن وامان کی صورتحال میں خرابی کے خدشہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، متعلقہ اضلاع میں 15 روز تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

مزید خبریں :