کاروبار
Time 28 نومبر ، 2022

شرح سود میں اضافے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی گراوٹ ایک موقع پر 971 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار سے نیچے تھی— فوٹو: فائل
کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی گراوٹ ایک موقع پر 971 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار سے نیچے تھی— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 2 فیصد گرا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی گراوٹ ایک موقع پر 971 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار سے نیچے تھی، کاروبار کا اختتام البتہ 832 پوائنٹس کمی پر 42 ہزار سے اوپر کیا ہے۔

100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 42 ہزار 71 پوائنٹس ہے۔

بازار میں آج تقریباً ساڑھے 24 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 7 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 118 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 732 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :