پاکستان
Time 28 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی کے اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد انتخابات پرکتنا خرچ آئے گا؟

کسی اسمبلی کے تحلیل ہونے پرصرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے— فوٹو: فائل
کسی اسمبلی کے تحلیل ہونے پرصرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے— فوٹو: فائل 

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دنوں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حتمی اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد سیکڑوں نشستیں خالی ہوں گی جس پر انتخابات ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب کرانے پر 8 سے 10 کروڑ روپے اورصوبائی اسمبلی میں ایک نشست کے اخراجات کا تخمینہ 6 سے 7 کروڑ روپے ہے۔

کسی اسمبلی کے تحلیل ہونے پرصرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے، نشست خالی ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن 60 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہونے کی صورت میں ضمنی انتخابات پر کم وبیش 36 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

مزید خبریں :