Geo News
Geo News

Time 28 نومبر ، 2022
پاکستان

پنجاب میں ہر چوتھی خاتون گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہے، رپورٹ میں انکشاف

کھانے میں نمک زیادہ ہوجانے اور وقت پر کھانا نہ دینے پر بھی خواتین تشدد کا نشانہ بنتی ہیں، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ— فوٹو:فائل
کھانے میں نمک زیادہ ہوجانے اور وقت پر کھانا نہ دینے پر بھی خواتین تشدد کا نشانہ بنتی ہیں، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ— فوٹو:فائل

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ہر چوتھی خاتون گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔

رپورٹ میں کھانے میں نمک زیادہ ہوجانے پر بھی خواتین سے مارپیٹ کے واقعات نمایاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کھانا وقت پر نہ دینے کی پاداش میں بھی خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے، کسی دوسری خاتون کےساتھ دوستی کا سوال بھی تشدد کا باعث بنتا ہے جبکہ شوہر کی نافرمانی پر خواتین کو سب سے زیادہ تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ میں گھریلو خواتین پر بے وفائی کا الزام بھی تشدد کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سمیرا صمد کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گھریلو تشدد کے واقعات نمایاں رہے، پچھلے سال پنجاب بھر سے فوری مدد کیلئے 5 ہزار کالز موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف 15 روزہ آگاہی مہم 10 دسمبر تک جاری رہے گی۔