28 نومبر ، 2022
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے چڑیا گھر میں 2 سانپ مرگئے۔
چڑیاگھرذرائع کے مطابق بروقت خوراک نہ ملنے اور سردی کے باعث سانپوں کی ہلاکت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سانپوں کی دیکھ بھال کرنے والا سانپ ہاؤس کیپر شہر سے باہر ہے اور مرے ہوئے سانپوں کی بدبو سے چڑیا گھر کی سیر کیلئے آنے والے پریشان ہیں۔
ڈائریکٹرپشاور چڑیا گھر محمد نیاز کے مطابق سردیوں میں زیادہ تر سانپ کمزور ہوجاتے ہیں، سانپ ہاؤس کی ذمہ داری ٹھیکے دار کی ہے۔