دنیا
Time 28 نومبر ، 2022

ایران میں سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی کو گرفتارکرلیا گیا

خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مرادخانی نے ایک ویڈیو بیان ایرانی حکومت کو قاتل اور ظالم کہا تھا— فوٹو: فائل
خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مرادخانی نے ایک ویڈیو بیان ایرانی حکومت کو قاتل اور ظالم کہا تھا— فوٹو: فائل

ایران میں حکومت مخالف بیان پر سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مرادخانی نے ایک ویڈیو  بیان ایرانی حکومت کو قاتل اور ظالم کہا تھا۔

انہوں نے عالمی برادری سے کہا تھا کہ وہ ایران کی حمایت کرنا بند کردے، فریدہ مرادخانی اس سے پہلے بھی جیل جا چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے بھائی محمود مرادخانی نے لکھا کہ بدھ کو انھیں پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں سے انہیں گرفتارکیا گیا۔

فریدہ مرادخانی نے ایک ویڈیو میں ایرانیوں کو واضح مظالم کا نشانے بنانے کی مذمت کی اور اس حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے کچھ نہ کرنے پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آزاد کریں، ہمارے ساتھ آئیں اور اپنی حکومت کو کہیں کہ قاتلوں اور بچوں کو مارنے والے دور کی حمایت کرنا ختم کریں۔ ان کے خلاف الزامات کی فوری طور پر وضاحت نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ ایران میں تقریباً 2 ماہ قبل پولیس کی حراست میں لی گئی نوجوان لڑکی مہاسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ان مظاہروں کے دوران درجنوں مزید اموات ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :