Time 28 نومبر ، 2022
پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی ایچ کیوبھجوادی

گزشتہ دنوں وزیراعظم نے 6 سینیئر ترین افسران کے سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں وزیراعظم نے 6 سینیئر ترین افسران کے سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا— فوٹو:فائل

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) بھجوادی۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم نے 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے اب ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی ایچ کیو بھجوادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے قبل از وقت ریٹائر ہونے سے زبانی آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر بہاولپور تعینات ہیں اور وہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

مزید خبریں :