دنیا
Time 28 نومبر ، 2022

بھارت: گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے کرنے والے آفتاب پر تلوار بردار افراد کا حملہ

ملزم حملے میں محفوظ رہا، دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آوروں نے اپنا تعلق ہندو سینا سے بتایا ہے— فوٹو: سوشل  میڈیا
ملزم حملے میں محفوظ رہا، دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آوروں نے اپنا تعلق ہندو سینا سے بتایا ہے— فوٹو: سوشل  میڈیا

بھارت میں خاتون دوست کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم آفتاب پونے والا پر پولیس وین میں لے جاتے ہوئے تلواروں سے مسلح دو افراد نے حملہ کر دیا۔

ملزم حملے میں محفوظ رہا، دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آوروں نے اپنا تعلق ہندو سینا سے بتایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلواریں اٹھائے دو افراد ملزم آفتاب پونے والا پر اس وقت حملہ آور ہوئے جب پولیس ملزم کے پولی گرافک اور ڈرگ ٹیسٹ کروا کر واپس لے کر جارہی تھی۔

پولیس نے ملزم کو دونوں حملہ آوروں سے بچا کر وین میں بٹھا کر روانہ کر دیا اور دونوں حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔

ملزم آفتاب پونے والا اعتراف جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے، ملزم نے اپنی دوست شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیے تھے اور لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکتا رہا تھا۔

مزید خبریں :