انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے دو کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

فاسٹ بولرحارث رؤف اورلیگ اسپنر ابرار احمد راولپنڈی میں یکم دسمبر سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں تین آل راؤنڈرز کی شمولیت متوقع ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ کھیلیں گے۔ محمد نواز کےساتھ سلمان آغا اور فہیم اشرف و دیگر آل راؤنڈر ہوں گے۔

عبداللہ شفیق کے ساتھ امام الحق اننگز کا آغاز کریں گے، یکم دسمبر سے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمدرضوان، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہرعلی، سلمان علی آغاشامل ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، فہیم اشرف، حارث رؤف، نسیم شاہ اور  ابرار احمد ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :