30 نومبر ، 2022
بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ساتھی اداکارہ کریتی سینن کے اداکار پربھاس سے تعلقات سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔
نئی فلم 'بھیڑیا' کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ڈانس شو 'جھلک دکھلا جا' کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔
جس کے بعد کریتی سینن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور تمام افواہوں کی تردید کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'ان کے کو اسٹار ورون دھون ریئلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان کا کیا ہوا مذاق افواہوں کا سبب بن گیا'۔
اب ورون دھون نے بھی اس معاملے پر وضاحت پیش کی اور کہا 'آپ لوگوں نے اس بات میں کافی دلچسپی لی اور اس سے محظوظ ہوئے'۔
ورون دھون نے کہا 'اکثر چینلز کلپس ایڈٹ کرتے ہیں، ہمیں اس سب کو مذاق میں لینا چاہیے، اس بارے میں زیادہ نہ سوچیں'۔