30 نومبر ، 2022
قطر میں فیفا ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 1930 سے 2018کے دوران ہونے والے ٹورنامنٹس میں کتنی ٹیموں نے کب اس ایونٹ کو جیتا؟
قطر میں 22 واں ورلڈکپ ہورہا ہے یعنی اس سے پہلے 21 بار مختلف ٹیموں نے ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔
اس کے ساتھ ساتھ کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ ورلڈکپ کا وہ کونسا میچ ہے جس میں سب سے زیادہ کارڈ دکھائے گئے یا کب پہلی بار فائنل پنالٹی ککس سے مکمل ہوا؟
ایسی ہی چند دلچسپ تفصیلات جان کر آپ بھی فٹبال کے ماہر بن سکتے ہیں۔
پہلا فیفا فٹبال ورلڈکپ میزبان ٹیم یوروگوئے نے فائنل میں ارجنٹائن کو شکست دے کر جیتا تھا۔
اولین ٹورنامنٹ میں 13 ٹیموں نے شرکت کی تھی جن میں سے محض 4 کا تعلق یورپ سے تھا۔
اس زمانے میں جنوبی امریکا کا سفر بیشتر یورپی کھلاڑیوں کے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ انہیں طویل عرصے تک وطن سے دور رہنے پر ملازمتوں سے فارغ ہونے کا خطرہ تھا۔
ایک بار پھر میزبان ملک یعنی اٹلی نے ٹورنامنٹ کو جیتا اور فائنل میں چیکو سلاوکیہ کو شکست دی۔
اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن یوروگوئے نے شرکت نہیں کی تھی جو اس کی جانب سے 1930 کے ورلڈکپ میں یورپی ٹیموں کی جانب سے شرکت سے انکار پر کیا جانے والا احتجاج تھا۔
مصر کی ٹیم افریقا سے تعلق رکھنے والی پہلی ٹیم بنی جس نے ورلڈکپ میں شرکت کی۔
یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جو میزبان ملک نے نہیں جیتا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ پہلا ایونٹ تھا جس میں دفاعی چیمپئن نے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔
اٹلی نے فائنل میں ہنگری کو شکست دی۔
یہ پہلا ورلڈکپ تھا جس میں ڈچ ایسٹ انڈیز (موجودہ عہد کا انڈونیشیا) کی ٹیم بھی شریک تھی اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی۔
یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلا فٹبال ورلڈکپ تھا جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار شرکت کی۔
یوروگوئے نے فائنل میں میزبان ملک برازیل کو شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 73 ہزار 850 افراد آئے تھے جو اب بھی ریکارڈ ہے۔
اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مغربی جرمنی نے ہنگری کو شکست دیکر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس فٹبال ورلڈکپ میں 17 سالہ پیلے نے ڈیبیو کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل میں سوئیڈن کے خلاف کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فرانس کے کھلاڑی Just Fontaine نے ٹورنامنٹ کے دوران 13 گول اسکور کیے جو اب بھی ایک ٹورنامنٹ میں کسی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ ہے۔
برازیل نے یہ ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا اور فائنل میں چیکو سلاوکیہ کو شکست دی۔
یہ ورلڈکپ میزبان انگلینڈ کے نام رہا جس نے فائنل میں اضافی وقت میں مغربی جرمنی کو شکست دی۔
اس ورلڈکپ میں شمالی کوریا اور پرتگال کی ٹیموں نے ڈیبیو کیا۔
یہ لیجنڈ کھلاڑی پیلے کا آخری ورلڈکپ تھا اور فائنل میں برازیل نے اٹلی کو شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں کسی کھلاڑی کو میچ سے باہر نکالا نہیں گیا جبکہ پہلی بار متبادل کھلاڑیوں کی اجازت دی گئی اور پہلی بار پیلے اور سرخ کارڈز کا استعمال ہوا۔
اسی طرح یہ پہلا ورلڈکپ تھا جس کی نشریات بلیک اینڈ وائٹ کی بجائے رنگین تھی۔
میزبان ملک فائنل میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بنا۔
اس ٹورنامنٹ میں ورلڈکپ کی نئی ٹرافی متعارف کرائی گئی تھی جبکہ پرانی ٹرافی 3 بار چیمپئن بننے پر برازیل کو ہمیشہ کے لیے دے دی گئی۔
ایک بار پھر میزبان ملک ورلڈچیمئن میں کامیاب ہوا۔ نیدرلینڈز مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچا مگر اسے ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔
اس ٹورنامنٹ کی ایک خاص بات تیونس کی میکسیکو کے خلاف کامیابی تھی کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی افریقی ٹیم نے ایک ورلڈکپ میچ جیتا۔
مغربی جرمنی کو شکست دے کر اٹلی نے تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں ناک آؤٹ مرحلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کو استعمال کیا گیا۔
یہ ٹورنامنٹ ڈیاگو میرا ڈونا کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ان کی بدولت ارجنٹائن نے فائنل میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔
مگر ٹورنامنٹ کے فائنل کی بجائے ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل زیادہ یادگار ہے جس میں پہلے ہینڈ آف گاڈ گول ہوا اور پھر میرا ڈونا نے صدی کا بہترین گول کیا۔
اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مغربی جرمنی نے ارجنٹائن کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جو امریکا میں ہوا اور اٹلی کو شکست دے کر برازیل چوتھی بار چیمپئن بنا۔
یہ ورلڈکپ کی تاریخ کا پہلا فائنل تھا جس کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔
یہ 32 ٹیموں پر مشتمل پہلا ورلڈکپ تھا اور میزبان ملک فرانس نے برازیل کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ ایشیا میں ہونے والا پہلا ورلڈکپ تھا اور یہ پہلا موقع تھا جب 2 ممالک نے مشترکہ میزبانی کی۔
اس ٹورنامنٹ میں برازیل نے جرمنی کو شکست دے کر 5 ویں بار ٹرافی کو اپنے نام کیا۔
ایک بار پھر ورلڈکپ چیمپئن بننے کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا اور اٹلی نے فرانس کو شکست دے کر چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل میں زیدان نے اطالوی کھلاڑی کو سر سے ٹکر ماری جس کے باعث انہیں ریڈکارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا۔
اس ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے میچ کو the battle of Nuremberg کا نام دیا گیا۔
اس میچ میں ریفری نے 4 سرخ اور 16 پیلے کارڈز دکھائے جو فیفا کے کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کارڈز دکھانے کی ریکارڈ تعداد ہے۔
پہلی بار ورلڈکپ کا انعقاد براعظم افریقا میں ہوا جس کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ایک گول کرکے نیدرلینڈز کو شکست دی۔
اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو شکست دی اور چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر فرانس دوسری بار عالمی چیمپئن بنا۔
یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفریز کا استعمال کیا گیا۔