شاہین آفریدی کا نہ ہونا ہمارے لیے سودمند ہوگا: جو روٹ

ٹیم کے کھلاڑی وائرس کا شکار ہیں، یہ کسی کے ساتھ اور کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے: انگلش کرکٹر کا جیو نیوز کو انٹرویو— فوٹو: رپورٹر
ٹیم کے کھلاڑی وائرس کا شکار ہیں، یہ کسی کے ساتھ اور کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے: انگلش کرکٹر کا جیو نیوز کو انٹرویو— فوٹو: رپورٹر

انگلینڈ کے کرکٹر جو روٹ  نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کا نہ ہونا ہمارے لیے اچھا ہوگا، امید ہے 24 گھنٹوں میں کھلاڑیوں کی طبیعت بہتر ہوجائے گی۔

جیو نیوز کو انٹرویو میں انگلش کرکٹر جو روٹ کا کہناتھاکہ  ٹیم کے کھلاڑی وائرس کا شکار ہیں، یہ کسی کے ساتھ اور کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک روز قبل بہتر محسوس نہیں کررہا تھا، امید ہے 24 گھنٹوں میں ٹیم بہتر ہوجائے گی۔

جو روٹ کا کہنا تھاکہ 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے، پاکستان ٹیم کے پاس ہر شعبے میں بہترین کھلاڑی ہیں، امید ہے سیریز میں اچھی کرکٹ ہوگی، ہم اس انداز میں ہی کھیلیں گے جس انداز میں کھیلتے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ  اووے وینیو پر بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ایسی کرکٹ کھیلیں کہ فینز انجوائے کریں، ہر کسی کا ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں اپنا انداز ہے، میں اس انداز کو انجوائے کررہا۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھاکہ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کیلئے بہت زبردست پرفارمنس دی ہے،  شاہین کا نہ ہونا ہمارے لیے اچھا ہوگا لیکن پاکستان کے دیگر پلیئرز بھی اچھے ہیں، حارث روف کو کاؤنٹی میں دیکھا تھا ، وہ زبردست بولر ہے، اندازہ ہے کہ پاکستان کے پاس بولنگ میں کافی گہرائی ہے۔

 جو روٹ کا کہنا تھاکہ بابر اعظم کا بہترین کھیل ابھی آنا باقی ہے، بابر جیسے بیٹر کو روکنے کیلئے کافی اچھا کھیلنا پڑے گا، بابر اعظم نے تسلسل سے ہر فارمیٹ میں پرفارم کیا ہے۔

مزید خبریں :