دنیا
Time 30 نومبر ، 2022

افغان صوبے سمنگان کے مدرسے میں نماز کے دوران دھماکا، 30 افرادجاں بحق

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں صرف 10 طلبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے— فوٹو: افغان میڈیا
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں صرف 10 طلبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے— فوٹو: افغان میڈیا

افغانستان کے صوبے سمنگان کےمدرسے میں نماز کے دوران دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا سمنگان کے دارالحکومت ایبک کے ایک مدرسے میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  دھماکا عصر کی نمازکے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور  27 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں صرف 10 طلبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

مزید خبریں :