Geo News
Geo News

Time 30 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

پرستاروں نے نازیہ حسن کے گانے 'آپ جیسا کوئی 'کا ری میک مسترد کردیا

فوٹو: اسکرین گرہب۔— این ایکشن ہیرو
فوٹو: اسکرین گرہب۔— این ایکشن ہیرو

بالی وڈ میں گزشتہ کئی برسوں سے ری میک گانوں کا رجحان ہے، ایسے میں ماضی کی معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور زمانہ گانے 'آپ جیسا کوئی 'کا ری میک بنایا گیا ہے جسے پرستاروں نے مسترد کر دیا۔

نازیہ حسن کا گانا 'آپ جیسا کوئی' 1980 میں بھارتی فلم قربانی میں شامل تھا، جسے کافی پذیرائی ملی ، اس گانے پر نازیہ کو بہترین گلوکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

تاہم 4 دہائیوں کے بعد اب پھر بالی وڈ نے اس گانے کو ری میک کیا ہے۔

بھارتی اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانا کی نئی فلم 'این ایکشن ہیرو' میں  نازیہ حسن کا گانا 'آپ جیسا کو ری میک کرکے شامل کیا گیا۔

حال ہی میں ٹی سیریز کی جانب سے گانا ریلیز کیا گیا جس میں ملائکہ اروڑا اور ایوشمان کھرانا ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے۔ 

یہ ری میک گانا زہرہ ایس خان اور التمش فریدی نے گایا ہے جبکہ ملائکہ اروڑا کی پرفارمنس کے باوجود شائقین کو یہ گانا ایک آنکھ نہ بھایا اور سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصروں کا انبار لگ گیا۔

صارفین نے کہا کہ بالی وڈ نے ایک اور گانا خراب کردیا۔