Time 01 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے 'پسوڑی' گا کر سب کے دل جیت لیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو ہی رہا تھا  اور اب سرحد پار کے گلوکار بھی بھی اس گانے کو گا رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا ' پسوڑی' گا کر سب کے دل جیت لیے۔

ارجیت سنگھ نے جیسے ہی اپنے ایک کنسرٹ میں پسوڑی گایا وہاں موجود افراد پاکستانی گیت کی دھن پر جھوم اٹھے۔  

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی شے گِل نے گایا جس پر بالی وڈ اداکاروں نے بھی ڈانس کی ویڈیوز بنائیں تھی۔

مزید خبریں :