پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2022

کراچی میں نومبر کی آخری رات سرد ترین رہی

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد ریکارڈ کیا گیا،شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں: محکمہ موسمیات—فوٹو: فائل
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد ریکارڈ کیا گیا،شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں: محکمہ موسمیات—فوٹو: فائل

کراچی میں گزشتہ رات رواں موسم سرما کی سرد ترین رات رہی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کم سےکم درجہ حرارت 11.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30سے32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی  ہیں۔

مزید خبریں :