Time 01 دسمبر ، 2022
پاکستان

’پی ڈی ایم نااہلوں کا ٹولہ، ان میں ہمت ہے نا تحریک عدم اعتماد کیلئے عددی اکثریت‘

عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عمران خان جب انہیں حکم دیں گے تو وہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب
عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عمران خان جب انہیں حکم دیں گے تو وہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نااہلوں کا ٹولہ ہے، ان میں تحریک عدم اعتماد لانے کی ہمت ہے اور نا ہی ان کے پاس عددی اکثریت ہے۔

پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی اپنے اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پرویز خٹک کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ق لیگ کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک سے ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا وہ ہر طرح سے تیار ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عمران خان جب انہیں حکم دیں گے تو وہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نااہلوں کا ٹولہ ہے، اپوزیشن کا ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں چوہدری پروزیر الٰہی کا کہنا تھا 13 جماعتوں کے پاس نا تو عددی اکثریت ہے اور نا ہی ان کے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پیش کریں۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :