Time 02 دسمبر ، 2022
کھیل

ہیری بروک نے پاکستان کیخلاف ایک اوور میں 6 چوکے بھی لگائے

ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو فائل
ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو فائل

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ہیری بروک نے ایک اوور میں 6 چوکے بھی لگائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 657 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا جس میں ہیری بروک کے علاوہ زیک کرالی، اولی پوپ اور بین ڈکٹ کی سنچریاں بھی شامل تھیں۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیٹ بیٹر ہیری بروک کو آؤٹ کرنے کے لیے پارٹ ٹائم بولر سعود شکیل کو آزمایا لیکن فلیٹ وکٹ پر یہ تجربہ بالکل ناکام رہا۔

ہیری بروک نے سعود شکیل کے اوور میں 6 گیندوں پر چھ چوکے لگائے اور 24 رنز بٹورے۔

ہیری بروک نے انگلینڈ کی اننگز کے 68 ویں اوور اور سعود شکیل کے دوسرے اورر میں 6 گیندوں پر 6 چوکے لگائے۔

اس حوالے سے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ سعود شکیل کے اوور کی تمام گیندیں بہت بری تھیں اور میں انہیں باؤنڈری سے باہر پھینکنا چاہتا تھا جس میں کامیاب رہا۔

مزید خبریں :