کھیل
Time 02 دسمبر ، 2022

کچھ اور رہ گیا؟ رمیز راجا سے متعلق صحافی کے لمبے سوال پر بابر اعظم کا طنز

ماضی میں موسم کی صورتحال مختلف تھی اب کی مختلف ہے، بولرز کو مدد ملے گی: بابر اعظم/فوٹوفائل
 ماضی میں موسم کی صورتحال مختلف تھی اب کی مختلف ہے، بولرز کو مدد ملے گی: بابر اعظم/فوٹوفائل 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم صحافی کے لمبے سوال پر انہیں ٹوکے بغیر نہ رہ سکے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کے پنڈی اسٹیڈیم پچ سے متعلق بیان پر سوال کیا۔

صحافی نے کپتان سے سوال کیا کہ ماضی میں پنڈی کی پچ پر ہی آسٹریلیا کے خلاف ہمیں ڈی میرٹ پوائنٹ ملا، یہ وہی پچ ہے جہاں آسٹریلیا کو 100 اوورز کروانے کے بعد بھی ایک وکٹ ملی تھی جس پر رمیز راجا نے پچ سے متعلق کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز اچھے ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایسا بیان دیا، کیا ہمیں اپنے بیٹسمینوں پر اعتماد نہیں جو ایسا بیان دیا گیا؟

صحافی کے سوال  کو پہلے تو بابر نے تحمل سے سنا بعد ازاں بابر نے صحافی کو گھورتے ہوئے سوال کیا کہ کچھ اور رہ گیا ہے؟ مزید کچھ رہ گیا ہے؟ جس پر صحافی کا اشارہ ملنے پر بابر اعظم نے بڑی مہربانی کہتے ہوئے بات آگے بڑھائی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں  موسم کی صورتحال مختلف تھی اب کی مختلف ہے، بولرز کو مدد ملے گی۔

رمیز راجا کے بیان پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین کو کھلاڑیوں پر اتنا ہی اعتماد ہے جتنا کہ مجھ پر ہے۔

اپنی پرفارمنس سے متعلق کیے گئے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال پرفارمنس میں خاص کوئی فرق آیا ہے ،کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا، ہر دن آپ سیکھتے ہیں غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور مجھے بھی ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔  

مزید خبریں :