06 دسمبر ، 2012
ٹنڈو محمد خان…سندھ کے ممتازالغوزہ نواز اللہ بچایو کھوسو ٹنڈو محمد خان میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ٹنڈو محمد خان کے علاقے ڈاڈو موری کے رہائشی اور مشہور الغوزہ نواز اللہ بچایو کھوسونے اپنے فن کا مظاہرہ مختلف ممالک میں کیا اور خوب داد وصول کی۔الغوزہ کے فن میں مہارت رکھنے والا یہ فنکار اب ہم میں نہیں رہا۔ اللہ بچایو کھوسو کو گردن توڑ بخار تھااور کئی عرصے سے نیم بیہوشی کی حالت میں تھے۔اللہ بچایو کھوسو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ان کی تدفین آبائی گاوٴں اللہ بچایو کھوسو میں کی جائیگی۔