03 دسمبر ، 2022
راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں جہاں ریکارڈز بن رہے ہیں وہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوئی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی باردونوں ٹیموں کے اوپنرز نے 200 سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ اسکور کی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زیک کراؤلی اور بین ڈیکٹ نے 233 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا جب کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 225 رنز کی شراکت قائم کی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔