06 دسمبر ، 2012
کراچی…انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیرس میں ملالہ یوسف زئی کے نام پر ایک کروڑ ڈالر کا تعلیم فنڈ قائم کیا جائے گا۔ صدر آصف زرداری فنڈ کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں 10 دسمبر کو ا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب ہو گی،جس میں ملالہ کے نام پر تعلیم فنڈ کے قیام کا اعلان صدر آصف زرداری کریں گے۔ تقریب میں سابق برطانوی وزیر اعظم اور یونیسکو کے نمائندہ خصوصی گورڈن براوٴن بھی شرکت کریں گے۔