کھیل
Time 04 دسمبر ، 2022

جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بیٹنگ، ویڈیو وائرل

جو روٹ نے دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 69گیندوں پر 73 رنز کی تیز اننگز بھی کھیلی۔ فوٹو اسکرین گریب
جو روٹ نے دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 69گیندوں پر 73 رنز کی تیز اننگز بھی کھیلی۔ فوٹو اسکرین گریب

انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں رائٹ ہینڈ کے بجائے لیفٹ ہینڈ بیٹر کی طرح بیٹنگ کرتے بھی نظر آئے۔

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں جو روٹ کو متعدد مواقع پر ریورس سوئپ شاٹس کھیلتے دیکھا گیا اور دوسری اننگز میں جو روٹ نے 69گیندوں پر 73 رنز کی تیز اننگز بھی کھیلی۔

دوسری اننگز کے چوتھے روز ایک موقع پر جو روٹ پاکستانی لیگ اسپنر زاہد محمود کی گیند پر لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھی سامنے آئے۔

جو روٹ زاہد محمود کے چھٹے اوور میں رائٹ ہینڈ بیٹر کے بجائے لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر کھیلے اور انہوں نے شاٹ کھیل کر ایک رن بھی لیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے اور ابھی کھیل میں ایک مزید روز باقی ہے۔

مزید خبریں :