Time 04 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر جنگلی پودے اور گھاس کنٹرول فائر کے ذریعے جلا دی گئیں

حالیہ بارشوں کے دوران کراچی ائیرپورٹ کے اندر بڑی تعداد میں خود رو جنگلی پودے اور گھاس اُگ آئی تھی جو اب مسلسل پانی نہ ملنے کی وجہ سے خشک ہو چکی ہے۔

خشک خودرو جنگلی پودوں اور گھاس میں کسی بھی وقت حادثاتی طور پر آگ لگنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جس پر اسے تلف کرنے کیلئے کنٹرول فائر کے ذریعے اتوار کو جلا دیا گیا۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ جلانے کا عمل دوپہر میں شروع کیا گیا۔

ترجمان سی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کی باڑ کے باہر بٹائی آباد پہلوان گوٹھ کی جانب کافی ایریا میں خود رو گھاس اور خشک پودوں کو جلا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ علاقے میں گھاس جلائے جانے کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ کو بجھا دیا۔

مزید خبریں :