Time 05 دسمبر ، 2022
کھیل

پی سی بی پر دباؤ، محمد یوسف پچ مشن پر ملتان پہنچ گئے

محمد یوسف ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کے کہنے پر مشن ایمپوسیبل کے لیے ملتان پہنچے/ فائل فوٹو
محمد یوسف ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کے کہنے پر مشن ایمپوسیبل کے لیے ملتان پہنچے/ فائل فوٹو

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے مشکل مشن کا سوچ رہی ہے اور پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں ہے جب کہ  پی سی بی حکام کو اب ملتان ٹیسٹ کی فکر لاحق ہے۔

 اتوار کو پنڈی کے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف موجود نہیں تھے، وہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کے کہنے پر مشن ایمپوسیبل کے لیے ملتان پہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں منگل کو ملتان پہنچیں گی، مشن کامقصد پچ بناؤ ،میچ بچاؤ ہے۔

حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یوسف پچ کی تیاری میں چیف کیوریٹر آغا زاہد اور مقامی کیوریٹر کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔

پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی پر کافی دباؤ ہے، ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی ایسی پچ بنانا چاہتے ہیں جس پر پاکستانی بولروں کو ایڈوانٹیج ملے۔

مزید خبریں :