Time 05 دسمبر ، 2022
پاکستان

سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی فروخت کھٹائی میں پڑ گئی

سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا کے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا/ فائل فوٹو
سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا کے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا سے بچنے کے لیے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی۔

سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا کے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وفاقی وزارت صحت کے حکام کاکہنا ہےکہ بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے۔

حکام نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کے لیے مچھردانیوں کی خریداری گلوبل فنڈکوکرنی ہے، مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے وزارت تجارت این اوسی دے چکی۔

حکام کے مطابق بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے مچھر دانیاں بنوانے میں 6  سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں جب کہ پاکستانی مینوفیکچررز مقامی طورپربھی اچھی اورمعیاری مچھردانیاں بناسکتے ہیں۔

مزید خبریں :