Geo News
Geo News

Time 05 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

دپیکا قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی فائنل میں رونمائی کریں گی؟

دپیکا رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں اور فیسٹول میں جیوری ممبر تھیں— فوٹو:فائل
دپیکا رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں اور فیسٹول میں جیوری ممبر تھیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل کے مقابلے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دپیکا فٹبال ورلڈکپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی اداکارہ ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی اور اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے جلد قطر روانہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ دپیکا رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں اور فیسٹول میں جیوری ممبر تھیں۔