Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم

عدالت نے آئی جی پولیس سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی/ فائل فوٹو
عدالت نے آئی جی پولیس سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات  درج نہ  کرنےکا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج کرانے کے حوالے سے دائر درخواست  پر سماعت  کی۔

اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کےبیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی جس پر عدالت نے مختصر سماعت کی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف  مزید  مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا اور آئی جی پولیس سے ان کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

مزید خبریں :