Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

ملازمین اور تاجروں کے احتجاج کے بعد اسلام آباد کے نجی مال کو ڈی سیل کر دیا گیا

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نےمال کو مبینہ طور پرحفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پرسیل کیا تھا— فوٹو: سوشل میڈیا
سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نےمال کو مبینہ طور پرحفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پرسیل کیا تھا— فوٹو: سوشل میڈیا 

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) اور ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے کا دعویٰ کرکے رات گئے نجی مال سینٹورس کو سیل کر دیا تھا تاہم اب ملازمین اور تاجروں کے احتجاج کے بعد مال کو ڈی سیل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مال کے مالک اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم شہباز شریف سے تقریر کے دوران بحث مباحثہ ہوا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے مال کے داخلی راستے پر سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا حکم نامہ چسپاں کیا جس پر حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے اور آگ سے نقصانات کا ازالہ نہ کرنے کی تحریر درج تھی۔

انتظامیہ نے مال کو سیل کرکے پولیس تعینات کردی تھی۔

تاجروں اور مال میں کام کرنے والے ملازمین نے جناح ایونیو پر پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ کیا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مذاکرات کے بعد مال کو ڈی سیل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :