آریان خان کی بطور رائٹر فلمی دنیا میں انٹری، شاہ رخ اور گوری کا ردعمل

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور اداکار  نہیں بلکہ بحیثیت رائٹر فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی ایک جانا مانا چہرا ہیں لیکن اب وہ بطور رائٹر شوبز کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے آج اپنے انسٹاگرام  پر بطور  اپنے پہلے اسکرپٹ کی ایک جھلک شیئر کی اور ان رپورٹس کی تصدیق کی کہ وہ بطور مصنف فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

آریان خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی  اس میں  آریان کو میز پر رکھی کتاب جس پر  بڑے حروف میں ’آریان خان ‘ لکھا ہوا ہے  پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آریان نے کیپشن میں لکھا، ’تحریر ختم ہوگئی،ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا'۔

آریان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے والدہ گوری خان نے لکھا کہ  ’دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی' جبکہ والد  شاہ رخ خان بھی کمنٹ سیکشن میں آئے اور لکھا، ’ سوچ، یقین اور خواب دیکھنے کا عمل مکمل ہوا اب ہمت کرنے کا وقت  آگیا'۔

فوٹو: آریان خان انسٹاگرام اسکرین شاٹ
فوٹو: آریان خان انسٹاگرام اسکرین شاٹ

ساتھ ہی شاہ رخ خان نے بیٹے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آریان خان بطور ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔

مزید خبریں :