بھارت: گاؤں والوں نے روزانہ ایک ہی وقت اور مقام سے نکلنے والے سانپ کی پوجا شروع کردی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک سانپ تقریباً ایک ماہ سے ایک مقررہ وقت اور مقام  پرگاؤں میں آجاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں کوٹاواری میں مقامی لوگوں نے گزشتہ ایک ماہ سے  سانپ کی ایک ہی مقام پر ایک وقت پر موجودگی کو  نوٹ کیا۔

گزشتہ ماہ سے ہر روز سانپ کو  صبح 10 بجے آتے اور دوپہر 2 بجے جاتے دیکھ کر  گاؤں والے دنگ رہ گئے اور اس کی پوجا کرنا شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سانپ کھیتوں کے درمیان سے باہر آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سانپ پرسکون نوعیت کا ہے اور اس نے ابھی تک کس کو نقصان نہیں پہنچایا۔

چونکہ احاطے میں سانپ کا آنا ایک معمول بن گیا، اس لیے لوگ بڑی تعداد میں کھیتوں میں پہنچتے ہیں اور اسے ایک روحانی معجزہ سمجھتے ہوئے ناگ دیوتا قرار دیتے ہوئے اس کی پوجا کرتے ہیں۔