اداکارہ اقرا عزیز دوران شو انگریزی لفظ کا ترجمہ بھول گئیں

خدا اور محبت، جھوٹی  اور سنو چندا جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اقرا عزیز ہمیں اچھی اردو بولتی دکھائی دیتی ہیں لیکن ایک شو کے دوران اداکارہ انگریزی لفظ کا اردو ترجمہ نہ بتا پائیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مہمان بنیں جہاں میزبان کی جانب سے انگریزی سے اردو ترجمے کا ایک کھیل کھیلا گیا۔

میزبان کی جانب سے اقرا عزیز سے انگریزی لفظ Curious کا اردو ترجمہ پوچھا گیا جس پر اقرا عزیز جواب نہیں دے پائیں۔

اس دوران ہونے والی گفتگو میں اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ 'یہ اسکرپٹ نہ پڑھنے کا نتیجہ ہے۔'

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ 'گھر جا کر اپنے شوہر سے بہت ڈانٹ کھانے والی ہوں۔'

جس پر اداکارہ نے ہار مان لی اور میزبان کی جانب سے انگریزی لفظ Curious کا اردو ترجمہ بتاتے ہوئے کہا گیا متجسس۔

مزید خبریں :