07 دسمبر ، 2022
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بچے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے یہاں کبھی بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی، خاتون اپنی سہیلی کی بچی کو گھر لائی تھی۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے چند دن بچی کو اپنے پاس رکھا اور پھر جنگل اسکول کے قریب اپنی والدہ کے ہمراہ بچی کو واپس کر آئی تھی۔
اسی حوالے سے پولیس ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خاتون اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان حاصل کر لیا۔
ویڈیو بیان میں خاتون کی والدہ کا مؤقف تھا کہ بچی میری بیٹی کی نہیں کس اور کی ہے، بیٹی نے کہا کہ ہم اس بچی کو اپنے پاس رکھتے ہیں، جس پر میں نے منع کردیا اور بیٹی کے ساتھ جاکر وہ بچی اس کی اصل ماں کو واپس کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا شوہر اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے اور معلوم ہوتا ہے خاتون نے اپنے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ بولا۔