Time 07 دسمبر ، 2022
پاکستان

شہباز گل کو اسپتال کیوں لایا گیا؟ ایم ایس سروسز اسپتال نے جیو نیوز کو بتا دیا

شہباز گل کو سانس کی تکلیف کے باعث رات 2 بجے اسپتال لایا گیا، ڈاکٹر بشیر۔ فوٹو فائل
 شہباز گل کو سانس کی تکلیف کے باعث رات 2 بجے اسپتال لایا گیا، ڈاکٹر بشیر۔ فوٹو فائل

میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سروسز اسپتال ڈاکٹر بشیر کا کہنا ہے کہ شہباز گل وی وی آئی پی روم میں زیر علاج ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بشیر کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو سانس کی تکلیف کے باعث رات 2 بجے اسپتال لایا گیا، تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ شہباز گل وی وی آئی پی روم میں داخل ہیں، شہباز گل کی سانس کی بیماریوں کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹر بشیر کا کہنا ہے کہ شہباز گل دمے کے مریض ہیں، چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لایا گیا۔

مزید خبریں :