شاہ لطیف سے پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے خام تیل چوری کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

پکڑے گئے آئل ٹینکر میں 24ہزار لیٹر آئل ہے جس کی مالیت 40لاکھ روپے ہے: ایس ایس پی ملیر— فوٹو:فائل
 پکڑے گئے آئل ٹینکر میں 24ہزار لیٹر آئل ہے جس کی مالیت 40لاکھ روپے ہے: ایس ایس پی ملیر— فوٹو:فائل

کراچی پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سے پیٹرولیم کمپنی کی گزرنے والی لائن سے خام تیل چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق چیکنگ کے دوران چوری کا کروڈ آئل لے جانے والے ٹینکرکو ڈرائیورسمیت پکڑا تو ڈرائیور نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے کروڈ آئل چوری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پرکھدائی کی تو پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے غیرقانونی کنکشن پکڑے گئے، ملزم کے ساتھی داؤد خلجی، دلاور خلجی،یاسر، نور لاشاری اورظہیربلوچ فرارہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پکڑے گئے آئل ٹینکر میں 24ہزار لیٹر آئل ہے جس کی مالیت 40لاکھ روپے ہے۔

پولیس نے مقدمہ پیٹرولیم کمپنی کے سکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا اور  آئل ٹینکر، پائپ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

مزید خبریں :