دنیا
Time 07 دسمبر ، 2022

جرمنی میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبے میں سابق فوجیوں سمیت 25 افراد گرفتار

مشتبہ افراد کو جرمنی کی 11 ریاستوں میں چھاپوں کے دوران گرفتارکیاگیا، سابق فوجیوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کرکے اقتدارپرقبضہ کرنےکی تیاری کی تھی: میڈیا رپورٹس— فوٹو: اے پی
مشتبہ افراد کو جرمنی کی 11 ریاستوں میں چھاپوں کے دوران گرفتارکیاگیا، سابق فوجیوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کرکے اقتدارپرقبضہ کرنےکی تیاری کی تھی: میڈیا رپورٹس— فوٹو: اے پی

جرمنی میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبے میں سابق فوجیوں سمیت 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن سکیورٹی فورسز نے بغاوت اور ریاستی اداروں پر حملے کرنےکا منصوبہ ناکام بنادیا اور سکیورٹی فورسز نے ملک گیرآپریشن کرکے 25 افراد کوگرفتارکرلیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کو جرمنی کی 11 ریاستوں میں چھاپوں کے دوران گرفتارکیاگیا، گرفتار افراد کا تعلق انتہائی دائیں بازو اور سابق فوجی شخصیات کے گروپ سے ہے، سابق فوجیوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کرکے اقتدارپرقبضہ کرنےکی تیاری کی تھی۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار 22 افراد کا تعلق جرمنی سے ہے جبکہ دیگر تین افراد میں روسی شہری بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریا اور اٹلی میں بھی دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2021 میں قائم ہونے والی تنظیم کے حامی جرمنی کے آئین، ریاستی اداروں کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ گروپ نسل پرستانہ نظریات کی حامی اور جدید جرمنی کی مخالف ہے۔

اس حوالے سے ترجمان جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات کے حوالے سے ہمارا ملک چوکس ہے۔

مزید خبریں :